بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ تصویر کے ساتھ شیئر کر دی

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خلع کی تصدیق اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر معنی خیز کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جب پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کیا تو دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھارتی سابق ٹینس اسٹار سے اظہار ہمدردی کیا تاہم ثانیہ مرزا نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی جبکہ ان کے والد اور بہن نے ان کی جانب سے خلع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چند ماہ قبل ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لے لی تھی۔

ثانیہ مرزا نے خلع کی تصدیق اور شعیب ملک کی شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پر پہلی بار اپنی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں ثانیہ مرزا ہلکے میک اپ، فرینچ چوٹی اور سیاہ جیکٹ میں ملبوس پْر اعتماد انداز میں خود کو آئینے میں دیکھ رہی ہیں۔انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں فقط ایک لفظ ریفلکٹ لکھا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے خلع کے بعد پہلی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے انداز کی تعریف کی اور ساتھ ہی انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد شعیب ملک سے خلع اور پھر ان کی ثناء جاوید سے شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں۔اس سے قبل ثانیہ مرزا نے مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کی ہیں تاہم مذکورہ پوسٹ ان کی جانب سے کی گئی پہلی پوسٹ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…