اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔شعیب ملک 13 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے پلیئر ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے یہ کارنامہ اپنی 487 ویں اننگز میں انجام دیا۔
ان دنوں شعیب ملک بنگلادیش پریمیئر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کر رہے ہیں، بی پی ایل میں رانگپور کے خلاف 7 واں رن لے کر انہوں نے 13 ہزار رنز مکمل کیے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز 14562 ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی کرس گیل نے بنائے ہیں اور اب اس فہرست میں شعیب ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔