پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد( نیوزڈیسک/ این این آئی) پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی 13 سال سے زائد عرصہ چلنے کے بعد ختم ہو گئی ہے اور انہوں نے ثناء جاوید کے ساتھ نئے سفر کا آغاز بھی کر لیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ثناء جاوید سے شادی شعیب ملک کی دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے انہوں نے پہلی شادی مبینہ طور پر2002 میں ایک بھارتی لڑکی سے کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے جب 2010 میں ثانیہ مرز ا سے شادی کی تو بھارت میں ہنگامہ برپا ہوا اور دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی سابق آل راونڈر نے ثانیہ مرزا سے شادی کیلئے حیدر آباد کی لڑکی عائشہ صدیقہ کو طلاق دی جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے شعیب ملک کی عائشہ صدیقہ سے مبینہ طور پر 2002 میں ہونے والی شادی کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا ۔اس معاملے پر خود ساختہ بھارتی ناقد کمال راشد خان نے بھی اینٹری ماری اور شعیب ملک کی مبینہ پہلی بیوی عائشہ صدیقہ سے طلاق کی وجہ ثانیہ مرزا کو قرار دیا ۔لیکن وہ بھی شادی کو ثابت کرنے ناکام رہے ۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر ان کے درمیان اختلافات کی خبریں دی تھیں۔کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کے اہل خانہ نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

شعیب ملک کے بہنوئی اور اہل خانہ نے ایک میڈیا گروپ سے بات چیت سے تصدیق کی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوچکی ہے، یاد رہے کہ دونوں کے درمیان پہلے ہی علیحدگی کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ دوستی اور میل ملاپ سے ناخوش تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی میں شعیب ملک کے اہل خانہ نے شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر ناخوش ہے، کرکٹر کے خاندان کو ثنا جاوید سے شادی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…