بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

معروف اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کب اور کس شہر میں ہوئی ؟ تفصیل سامنے آ گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا جاوید نے دلہن کا لباس جبکہ شعیب ملک نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الحمداللہ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔شعیب ملک نے جو قرآنی آیت شیئر کی اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا ہے۔

اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنا نام ثنا جاوید سے تبدیل کرکے ثنا شعیب ملک رکھ کر شادی کی تصدیق کردی ۔خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13سال قبل اپریل 2010میں شادی کی تھی، شادی کے 8سال بعد 30اکتوبر 2018کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیئے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔جبکہ ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020میں ہوا تھا، نکاح کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی شیئر کیں۔

ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔اس کے علاوہ دونوں فنکاروں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ویب سائٹس نے دعوی کیا تھا کہ ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں نے علیحدگی کی تصدیق نہیں کی تھی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…