بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

صائم ایوب کی نو لک شاٹ کی دھوم، شائقین کے دل جیت لیے

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا نو لک شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت پانے والے صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلیٹی ٹوئنٹی میں 8 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔تفصیلات کے مطابق صائم ایوب سے سب سے پہلے پی ایس ایل میں نو لک شاٹ سے شہرت کمائی تھی، فروری 2023 میں پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسری اننگز میں پشاور زلمی کے صائم ایوب نے اپنی نصف سنچری سے سبھی کو متاثر کیا تھا۔

اس وقت انہوں نے 37 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی مگر اس اننگز میں مارے گئے تین چھکوں اور تین چوکوں نے شائقین کو کافی لطف اندوز کیا۔صائم ایوب نے اپنی پاور ہٹنگ سے شائقین کو کافی متاثر کیا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں۔انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی وہ دھوم مچا رہے ہیں، 12 جنوری کو پاکستان کی طرف سے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صائم نے 8 گیندوں پر 27 رنز کی مختصر لیکن دھواں دھار اننگز کھیلی۔صائم کی بیٹنگ کی خاص بات ان کا نو لک شاٹ تھا جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا البتہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی تھی لیکن صائم ایوب، جن کا موازنہ پاکستانی لیجنڈ اوپنر سعید انور سے کیا جاتا ہے، نے اپنی شاٹس سے آج کافی نئے فینز بنا لیے ہیں۔صائم نے 337.5 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی جو کہ پاکستان کے لیے ریکارڈ ہے، کم سے کم 25 رنز کی اننگز کے لیے یہ کسی بھی پاکستانی کا سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ہے۔اس کے علاوہ صائم نے فیلڈنگ میں 4 کیچز پکڑ کر پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…