نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں میچ کے دوران کرکٹر پچ پر دل کا دورہ پڑنے سیچل بسا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 34 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے۔
ویڈیو میں وکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑی امیش کمار کے چوکا لگانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئی جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر طبی ٹیم بھی گرانڈ میں پہنچ گئی جس کی مدد سے وکاس کو گرانڈ سے باہر لے جایا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ اس کے بعد وکاس کو نوئیڈا کے قریبی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے کے وقت نیگی نے 6 گیندوں پر7 رنز بنائے تھے۔