منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایم ایس دھونی نے اپنے بزنس پارٹنرز پر فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا

datetime 6  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی نے اپنے بزنس پاٹنرز کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ کا کیس دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے دو سابق کاروباری شراکت داروں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا جس میں دھونی نے الزام عائد کیا کہ ان کے بزنس پارٹنرز نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کی پاسداری نہ کرکے ان کے ساتھ تقریباً 16 کروڑ بھارتی روپے کا فراڈ کیا ہے۔

دھونی کے وکیل دیانند سنگھ نے کہا کہ یہ مقدمات مقامی عدالت میں ایک اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز میہر دیواکر اور سومیا بسواس کے خلاف درج کرائے گئے ہیں۔دھونی کے وکیل نے کہا کہ ملزمان نے 2017 میں بھارت اور بیرون ملک کرکٹ اکیڈمیاں قائم کرنے کے لیے دھونی سے رابطہ کیا تھا اور ابتدائی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ کرکٹر کو پوری فرنچائز فیس ملے گی اور یہ منافع دھونی اور شراکت داروں کے درمیان 70 اور 30 فیصد کی بنیاد پر بانٹا جائیگا تاہم دونوں شراکت داروں نے سابق کرکٹر کے علم میں لائے بغیر کرکٹ اکیڈمیاں بنائیں اور ایم ایس دھونی کو کوئی رقم بھی ادا نہیں کی گئی۔دھونی کے وکیل نے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر دونوں شراکت داروں کو دو مرتبہ قانونی نوٹس بھیجا جاچکا ہے ،فوجداری مقدمہ 27 اکتوبر 2023 کو درج کیا گیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…