آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

5  جنوری‬‮  2024

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2023 کی مزید مختلف کیٹیگریز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کے بعد سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے۔2023 میں غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ نمایاں رہنے والے 4 کھلاڑیوں کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس میں 2 بھارتی اور 2 آسٹریلین کرکٹر شامل ہیں۔

کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں بھارت کے ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ورلڈکپ جیتنے والے کپتان پیٹ کمنز شامل ہیں۔ویرات کوہلی نے سال 2023 میں 35 میچز میں 2 ہزار 48 رنز اسکور کیے، ٹریوس ہیڈ نے 31 میچز میں ایک ہزار 698 رنز بنائے جبکہ ورلڈکپ کے فائنل میں یادگار سنچری بھی بنائی تھی۔اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا نے سال 2023 میں 35 میچز میں 613 رنز بنائے اور 66 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ادھر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا سال 2023 شاندار رہا،انہوں نے 24 میچز میں 59 وکٹیں لیں اور 422 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے 2023 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں 4 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں جس میں 2 آسٹریلوی، ایک ایک بھارتی اور انگلینڈ کا کرکٹر شامل ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ بنانے والوں میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ جبکہ بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ شامل ہیں۔آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…