پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

فٹبالر کو بوسہ دینے کا معاملہ،خاتون فٹبالر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ (این این آئی)فیفا ویمن ورلڈکپ جیتنے والی اسپینش فٹبال ٹیم کی رکن جینی ہرموسا نے فیڈریشن کے صدر کیخلاف عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیش فٹبالر نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے بعد فیڈریشن کے صدر نے انہیں زبردستی بوسہ دیا جو میرے لیے غیرمتوقع تھا۔اسپینش فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس نے خاتون فٹبالر کو دیئے گئے بوسے کو باہمی رضامندی ظاہر کیا تھا تاہم واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید تنقید نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

ٹرافی و انعامات کی تقریب میں جینی ہرموسو کو بوسہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ وہ اس تقریب میں فیفا کے ایک عہدیدار کی حیثیت سے موجود تھے۔اسی حیثیت میں لوئس روبیلز نے اسپین کی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور گال پر پیار بھی کیا تاہم مڈ فیلڈر ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا، اس غیر متوقع حرکت پر کھلاڑی بھی پریشان ہوگئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 اگست کو اسپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…