جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مداح نے اپنے ہاتھوں سے بنا تاج بابر اعظم کو پیش کر دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ایک نامعلوم مداح نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو تاج کا تحفہ دیا ہے جس کے بعد بابر اعظم بے تاج نہیں رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ہاتھ میں ایک تاج اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تاج کس نے بنایا ہے یہ تو تاحال ایک راز ہے مگر یہ تاج ناصرف بابر اعظم کے لیے بنایا گیا ہے بلکہ اْنہیں پیش بھی کیا گیا ہے۔انسٹا گرام پر آرٹسٹ ٹری نامی پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی ایک مداح بذاتِ خود ایک تاج بنا رہی ہیں، بعد ازاں وہ تاج لے کر بابر اعظم سے ملنے بھی پہنچی ہیں۔

ویڈیو میں بابر اعظم کو اپنے لیے بنائے گئے تاج کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔بابر اعظم نے تاج بنانے والی مداح کو قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہنی جانے والی روایتی ٹوپی پر اپنا آٹوگراف بھی دیا ہے۔وائرل پوسٹ میں بابر اعظم کی مداح کا لکھنا ہے کہ آخر کار بابر اعظم سے ملاقات ہو گئی۔تاج بنانے والی مداح کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ 3 دن کی مسلسل محنت کے بعد یہ تاج بن پایا، بابر اعظم کو خاص محسوس کروانے کے لیے یہ تاج دیا گیا، بابر اعظم اپنے مداحوں کے لیے بہت عاجز، قابلِ احترام، سچے اور شریف آدمی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…