اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اس وقت پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے مقابلیا چھے کھلاڑی ہیں تاہم ابھی ان کا شمار پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں نہیں کیا جا سکتا۔ایک انٹرویومیں محمد حفیظ نے کہاکہ بابر اعظم کی کپتانی میں پچھلے 3 سالوں کے دوران وہ میچورٹی اور گروتھ نظر نہیں آئی جو آجانی چاہیے تھی، اب یہ فیصلہ بابر اور کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے کرنا ہے کیا بابر کی کپتانی کا پریشر دور کرکے ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے یا پھر بابر اسی پریشر کے اندر رہتے ہوئے اپنا ٹیلنٹ اجاگر کر سکتے ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ بطور کرکٹر بابر برے کھلاڑی نہیں ہیں تاہم بدقسمتی سے جو امیدیں بابر سے وابستہ کی جاتی ہیں یا پھر ان کا موازنہ جو دیگر کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے، بابر اس وقت کے تمام پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے اچھے کھلاڑی ہیں تاہم ان کا موازنہ جب عظیم کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے تو وہ بابر کے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی ہو جاتی ہے، جو بابر کو پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں میں ان کے خلاف ہوں کیونکہ جو لوگ بابر کو عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں شاید انھوں نے ابھی تک پاکستان کے یا دنیا کے عظیم کھلاڑی دیکھے ہی نہیں ہیں۔
سابق کپتان نے کہاکہ بابر بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ابھی تک عظیم کھلاڑی نہیں ہوئے کیونکہ انھوں نے اپنے کیریئر میں ابھی بہت کچھ کرنا ہے تاہم ہم انھیں پہلے ہی عظیم کھلاڑی بنا دیں یہ بابر کے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی ہوگی، اگر بابر کسی ٹورنامنٹ میں پرفارم نہ کرتے تو ان سے لگائی گئی امیدوں کا دبا اتنا زیادہ ہے کہ بری پرفارمنس پر لوگ بابر کو بہت برے طریقے سے ڈیل کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرا خیا ل ہے کہ اگر کپتانی کا دبا بابر کو ڈسٹرب کر رہا ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس سے ان کی گیم ڈسٹرب ہو رہی ہے تو اس کا فیصلہ ایمانداری سے انھوں نے خود کرنا ہے کہ وہ اس پریشر کے ساتھ ہی گیم اپنی جاری رکھنا چاہتے ہیں یا پھر پاکستان کیلئے اپنی پرفارمنس دے کر پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔