بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کیلئے بے تاب

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کیلئے بے تاب ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن علی کے سسر لیاقت خان اپنی نواسی کو میچ کے موقع پر ملنے کے منتظر ہیں اور وہ اپنی نواسی کو پہلی مرتبہ گود میں لینے کے لیے میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔لیاقت خان کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح سے ہے اور وہ ریٹائرڈ بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر ہیں۔یاد رہے کہ حسن علی اور سمیعہ خان کی شادی 2019 میں دبئی میں ہوئی تھی اور اس کے بعد سے سمیعہ خان اب تک بھارت نہیں گئی ہیں۔

لیاقت خان کے مطابق نواسی کی ولادت کے موقع پر میری اہلیہ2021 میں پاکستان گئی تھیں، میں اپنی نواسی کو گود میں لینے کیلئے انتظار نہیں کر سکتا، ہمیں امید ہے کہ ہم سب احمد آباد میں ملاقات کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حسن علی سے شادی کے لیے میں نے اپنی بیٹی کے فیصلے پر شک کا اظہار نہیں کیا تھا، میں نے بیٹی کو کہا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کس سے شادی کر رہی ہو۔لیاقت خان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کے لیے دعا کرتا ہوں، میری اللہ سے یہی گزارش رہتی ہے کہ دونوں ملکوں کے رشتے سدھر جائیں، ہم بھائیوں کی طرح پرامن رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاک بھارت کرکٹ سیریز زیادہ چاہتا ہوں، امید ہے کہ حسن علی کسی دن دہلی میں کھیلیں گے اور ہم انہیں اپنے گھر پر مدعو کریں گے، میری بیٹی آ سکتی ہے اور اپنے گھر رہ سکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…