لاہور (این این آئی) سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) بنایا ہوا ہے، بورڈ کو چلانے والا بھی کرکٹر ہی ہونا چاہیے۔ایک بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ تواتر سے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا پلیئرز سے متعلق ناقص مینجمنٹ کی جانب اشارہ ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ قومی کرکٹرز کے سینیٹرل کانٹریکٹ کیوں از سر نو نہیں بنے؟ 3 ماہ سے کھلاڑیوں اور پی سی بی کا ڈیڈ لاک ہے۔