جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا

datetime 4  جون‬‮  2023 |

نیویارک (این این آئی) ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا۔

آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں مذہب تبدیلی کا اعلان کیا، زیلا نے اپنے اسلام کے سفر کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوئے اور وہاں گزارے گئے وقت نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا۔27 سالہ زیلا اپنی فٹنس اور مراقبہ کی ویڈیوز کے لیے معروف ہیں تاہم ٹیکساس سٹیٹ پینٹینٹری میں ڈکیتی کے الزام میں انہیں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ریسلر نے بتایا کہ جیل کے اندر وہ اسلام کے بارے میں متجسس تھے اور مذہب پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد ایک سال قبل 3 اپریل 2022 کو انہوں نے اسلام قبول کیا۔انہوںنے کہاکہ ہب کو قبول کرنے کے بعد اس کے پاس اپنی زندگی اور اسلام کے بارے میں کہنے کیلئے صرف مثبت باتیں ہیں ،وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو اسلام سے آگاہی اور انہیں روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…