اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

انوشکا شرما نے بطور ماں بہت قربانیاں دیں‘ ویرات کوہلی

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میری اہلیہ انوشکا شرما نے گزشتہ دو سالوں میں ایک ماں کے طور پر بڑی قربانیاں دی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے کہا کہ انوشکا شرما نے اپنی زندگی جیسے گزاری

اسے دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ میرے مسائل تو کچھ بھی نہیں تھے۔اپنی شادی شدہ زندگی اور والد بننے کے بعد کی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ سب سے اہم چیز اہل خانہ کی آپ سے محبت ہوتی ہے۔بھارتی بیٹر نے کہا کہ انوشکا شرما میرے لی یحوصلہ افزا شخصیت رہی ہے، میرا اور انوشکا کی زندگی کا نقطہ نظر بالکل مختلف تھا۔لیکن جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو خود کے اندر اس انسان والی تبدیلی لاتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسی سال ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ اپنے برے سلوک کا اعتراف کیا تھا۔ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ اچھی پرفارمنس دکھانے میں ناکامی کی وجہ سے میری طبیعت میں اشتعال انگیزی اور غصہ تھا اور اسی وجہ سے میرا رویہ اپنی بیوی انوشکا اور گھر والوں کے ساتھ بالکل بھی منصفانہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے 2017 ء میں شادی کی تھی جس کے بعد جنوری 2021 ء میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…