باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہو جانا تھا ، کیا کمال کا میچ تھا؟،شاداب خان

26  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی) قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہو جانا تھا ، کیا کمال کا میچ تھا؟۔قومی ٹیم (ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ) کے نائب کپتان شاداب خان نے میچ سے متعلق ٹوئٹ میں کہاکہ باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے،

میرا دل بند ہو جانا تھا ، کیا کمال کا میچ تھا؟انہوں نے لکھا کہ آصف علی کے چھکے، حسنین کا نیا بول اسپن، افتخار احمد بھائی کی آف اسپن، محمد نواز کا جِگرا، محمد وسیم جونیئر کا عزم اور حارث رؤف سے تو پیار ہو گیا، مکمل ٹیم کی کوشش تھی، پاکستان زندہ باد۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک انگلینڈ سیریز کے سلسلے میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حارث رؤف کی بولنگ تباہ کن رہی۔پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…