جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمر اکمل نے اپنے مداحوں سے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل کر دی

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ عْمر اکمل نے اپنے مداحوں سے اْنہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل کردی۔عمر اکمل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہوں نے سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ٹک ٹاک ویڈیو میں عْمر اکمل اپنے گھر میں موجود ہیں جبکہ یہ ویڈیو بھارت کے مقبول ترین پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔

عْمر اکمل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک پر فالو کریں۔قومی کرکٹر نے کیپشن میں اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی۔عمر اکمل نے یہ ٹک ٹاک صرف 10 گھنٹے پہلے ہی انسٹا پر شیئر کی ہے جسے اب تک 25 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔دوسری جانب اگر ہم عْمر اکمل کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن پر ہزاروں میں لائکس آئے ہیں۔عْمر اکمل کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 17 سو سے زائد ہے،اْنہوں نے صرف ایک ٹک ٹاکر کو اپنے اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4 کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی کی میعاد 19فروری 2021ء کو پوری ہوچکی تھی، ان پر 20 فروری 2020ء کو اسپاٹ فکسنگ کی بر وقت اطلاع نہ دینے پر معطل کرتے ہوئے 3 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…