جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر سری لنکن کھلاڑی پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر دلہارا لوکوھیٹیگے پر 8 سال کے لیے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگ گئی۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبول نے اماراتی کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دلہارا لوکوھیٹیگے کو سزا سنائی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے میچ فکسنگ میں شامل ہونے اور پیشکش

موصول ہونے کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے سے متعلق آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دلہارا لوکوھیٹیگے کو سری لنکا میں متعدد مرتبہ انسدادِ کرپشن کے سیشنز ملے ہیں۔ ان کی سزا کا اطلاق 3 اپریل 2019 سے ہی ہوا ہے، جس دن وہ یو اے ای میں ٹی 10 لیگ میں آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے تھے، جس کے بعد انھیں عبوری طور پر کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…