جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا آغاز پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا غاز یکم جون سے ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام شرکائ￿ کے لیے 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق 3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد

یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا، تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے سے ہوگا جب کہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے۔ 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی بھی 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس لینے میں کامیاب رہی تاہم وہ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام ا?باد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 6،6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب لیگ میں واحد میچ جیتنے والی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2,2 پوائنٹس کے ساتھ بالتریب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…