شعیب اختر کا پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کااظہار

6  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کااظہار کیا ہے ۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر وڈیو پیغام میں سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی، وہ پی ایس ایل کروا

رہے ہیں۔ میں بہت زیادہ غصے میں ہوں کہ پی ایس ایل رکا اور خراب ہوا۔شعیب اختر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم دنیا کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں، میں چاہتا ہوں اس معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اسے بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔واضح ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ، کرس لن اور جیسن پلگرام نے ویکسین لگوالی ، کئی نے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ، کرس لن اور جیسن پلگرام نے کراچی میں قائم کورونا ویکسین کیمپ میں ویکسین لگوائی جبکہ کئی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچ کورونا وائرس کے سبب ملتوی کر دیے گئے۔ پی سی بی نے فیصلہ چھ کھلاڑیوں سمیت سات افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کااظہار کیا ہے ۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر وڈیو پیغام میں سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی، وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…