اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کا رابطہ ایک اور پاکستانی کرکٹر کا وطن چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونے پر غور

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم کے بعد ایک اور دلبرداشتہ کھلاڑی نے بھی پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلنے کے مواقع نہ ملنے کے بعد امریکہ منتقل ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔ 27 سالہ فاسٹ باؤلر احسان عادل کا امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے امریکہ منتقلی کا فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگ

لیا ہے، احسان عادل کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پھر بھی انہیں قومی ٹیم میں مواقع نہیں مل رہے اور اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو وہ لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے امریکہ منتقل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ احسان عادل نے 2013 سے 2015 کے دوران 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوگئے ہیں۔ سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں ختم ہوتی دیکھ کر امریکہ میں بسنے کا فیصلہ کیا، انہیں افسوس ہے کہ قومی ٹیم میں انہیں موقع نہیں مل رہا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود ان پر دوسرے کھلاڑیوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔دوسری جانب فاسٹ بالر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم مینجمنٹ کے جانے کے بعد ہی پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔محمد عامر نے قومی ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ سے اختلافات کے سبب ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک یہ مینجمنٹ موجود ہے، اس وقت تک وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر نے اپنے سابقہ موقف کو پھر دہراتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ اس مینجمنٹ کے چھوڑنے کے بعد ہی میں پاکستان ٹیم کے لیے دوبارہ دستیاب ہوں گا لہذا اپنی خبریں بیچنے کے لیے غلط خبریں پھیلانا بند کریں۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…