جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں عاقب جاوید نے کہا کہ نئے چیف سلیکٹر ایسے فیصلے نہ کریں کہ لگے تنقید کے دبائومیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ تابش خان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کی خوشی ہوئی لیکن

فیصلوں میں تسلسل ہونا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ حارث رئوف ہمارا کھلاڑی ہے لیکن 3 فرسٹ کلاس میچز کے بعد کھیلنا تھوڑی جلدی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کو عزت دو یہ تو اچھی چیز ہے لیکن تسلسل ہونا چاہیے، عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں ایک اننگز کی بنیاد پر رکھا۔عاقب جاوید نے کہا کہ چیف سلیکٹر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، اسی کا فائدہ ہوگا، ہم تو غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے پہلے ہی زیادہ عہدے لے کر غلط کیا، کوچ اْسے لانا چاہیے تھا، جس کی سی وی مضبوط اور کورسز کیے ہوئے ہوں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی کے معاہدے کے درمیان میں ختم کرنا درست نہیں ہوتا، اگر معاہدہ ختم کرنے کی نوبت آئی ہے تو جو لائے ہیں ان سے پوچھنا چاہیے۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تاخیر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک چھت تلے جدید سہولیات دینا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے اپنی 27ویں سالگرہ منا ئیاس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔فہیم اشرف پاکستان

کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر ہیں۔فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ 25ون ڈے میچز جبکہ 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیںخیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال بعد پاکستانی باؤلر کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں میں حسن علی، شاداب خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔2017 میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی باؤلر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کے بعد خوشی سے ان کی ساری تھکاوٹ رفو چکر ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…