بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خوش آمدید جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 13 سال 3 ماہ بعد پاکستان پہنچ گئی

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (یواین پی) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور، جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 سال 3 ماہ بعد پاکستان پہنچ گئی۔ 38 رکنی سکواڈ چارٹرڈ فلائٹ سے کراچی پہنچا۔ کونٹن ڈی کوک کی قیادت میں جنوبی افریقا کی مضبوط ٹیم پاکستان آئی ہے۔ مہمان ٹیم کو

سخت سیکورٹی میں ائیر پورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔ مہمان ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جیمخانہ میں ٹریننگ کرے گی۔ جیمخانہ گراؤنڈ میں چار پریکٹس وکٹیں تیار کی گئی ہیں۔ کھلاڑی نجی ہوٹل میں قیام کریں گے۔ جہاں وہ بائیو سیکور ببل میں ہوٹل سے گراونڈ آجا سکیں گے۔ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد مہمان ٹیم نیشنل سٹیدیم کراچی میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ادھر جنوبی افریقا کے خلاف 20 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، قیادت کے فرائض بابر اعظم سرانجام دیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، عمران بٹ، اظہر علی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، یاسر شاہ، آغا سلمان، سرفراز احمد، محمد رضوان اور فواد عالم شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، آغا سلمان، کامران غلام، نعمان خان، تابش خان، سعود شکیل، حسن علی، حارث روف اور ساجد خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔یاد رہے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم

کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔واضح رہے ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کا پلہ بھاری ہے۔ جنوبی افریقہ 26 مقابلوں میں 15 میچ جیتے، صرف چار میں پاکستان کو فتح ملی، 7 بے نتیجہ رہے۔ پروٹیز آخری بار اکتوبر 2007 میں پاکستان آئی، 4 شہروں میں 2 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچ بھی کھیلے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…