بھارتی کرکٹ ٹیم قوانین کی پاسداری نہیں کرسکتی تو برسبین  نہ آئے،وزیر صحت کوئینز لینڈنے دو ٹوک اعلان کردیا

4  جنوری‬‮  2021

برسبین( آن لائن )آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ریاستی قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کرسکتی تو اسے کوئز لینڈ آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔آسٹریلیا کے شہر برسبین میں بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا میچ ہونا ہے، آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں داخلے کی صورت میں بھارتی ٹیم کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ٹیم چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے برسبن جانے کے لیے تیار نہیں ہے، ٹیم نے کورونا سے متلعق مزید پابندیوں پر عمل درآمد کرنے سے انکار کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے انکار کے بعد سڈنی کرکٹ گرانڈ میں چوتھے ٹیسٹ میچ کے کھیلے جانے کا امکان ہے۔بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلی جانے والی سیریز کے لیے انڈین ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے۔آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ممکن نہیں ہے۔ کوئینز لینڈ کی وزیر صحت روس بیٹس نے کہا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی قوانین کی پاسداری نہیں کرسکتے تو وہ نہ آئیں۔کوئنز لینڈ کے وزیر کھیل ٹم مانڈر نے بھی کہا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم چوتھے ٹیسٹ کے لیے برسبین کے قرنطینہ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتی ہے تو انہیں یہاں نہیں آنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ سب پر ایک جیسے قوانین لاگو ہونے چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…