لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ اسکواڈ کے اراکین کو اندرون ملک اور بیرون ملک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے دوسرے میزبان بورڈز سے بات چیت بھی کرے گا جبکہ ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے اسکواڈ کے
اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی مشکل حالات میں کھلاڑیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتا ہے، ٹیم مینجمنٹ کے زریعے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے پیغام پہنچا دیا گیا ہے نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو قرنطینہ کی وجہ سے زہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق اسکواڈ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان ٹیم نے آئندہ برس ساوتھ افریقہ، زمبابوے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم نے متعدد ہوم سیریز بھی کھیلنا ہیں۔کرکٹرز کو اہل خانہ ساتھ رکھنے کے لیے تمام کوویڈ پروٹوکولز مکمل کرنا ہوں گے۔