ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ پر مجبور کرنے والوں کے نام بتا دئیے ، یوٹیوب چینل پر پھٹ پڑے

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی) فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا ذمہ دار وقار یونس اور مصباح الحق کو قرار دے دیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

مکی آرتھر کو اپنے پلان کے بارے میں ورلڈکپ پر ہی بتادیا تھا۔موجودہ مینجمنٹ نے اس کو ایشو بنا لیا اور میرے پیچھے پڑگئے۔میں آج بھی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین باؤلر میں شامل ہوں۔عامر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو اپنے اندر کا باس ختم کرنا پڑے گا۔میرا جسم ٹیسٹ کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہا تھا۔اس لیے ریڈ بال کرکٹ سے کنارہ کشی کی تھی۔وقار یونس اور مصباح الحق نے بیانات دیے کہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔اس لیے جان چھڑا رہا ہوں۔لوگوں کے دماغ میں ڈالا گیا میں پیسے کمانا چاہتا ہوں۔عامر کے مطابق میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں لیگ کھیلنے جارہا ہوں مجھے این او سی دو۔میں کمزور انسان نہیں، میں کمزور ہوتا تو 2010 کے بعد پاؤں پر کھڑا نہ ہوتا۔غلطی کے بعد لوگوں کا سامنا نہیں کر پاتا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…