ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) چیف ایگزیکٹو لاہور قلندر عاطف رانا نے اعلان کیا ہے کہ شاہد آفریدی ٹی ٹین کرکٹ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاید آفریدی کے قلندر فیملی کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا کہ

شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹیم قلندر کا کمبی نیشن مضبو ہوگا،لالہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن کی دھوم پوری دنیا میں ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹیم مزید اچھا پرفارم کرسکے گی۔ عاقب جاوید نے شاہد آفریدی کی شمولیت کو شاندار اضافہ قرار دیا۔اس موقع پر مارکیٹنگ شعبہ کی طرف سے ٹیم کے ٹی ٹین لیگ کے ٹائٹل اسپانسر شپ کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا عاطف رانا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا،وہ اب ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکیں گے،گزشتہ برس بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا تھا۔شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہو رقلندر فیملی کا حصہ بننے کی خوشی ہے،یہ واحد فرنچائزڈ ہیں جو سارا سال متحرک رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور قلندر فیملی کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے اس کی کامیابی میں جو بھی ممکن ہوسکا،اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا کہ لاہور قلندر میں شاہد آفریدی کی شمولیت بڑی خبر ہے،شاہد ایسا پلیئر ہے جو اکیلا اسٹڈیم بھر دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…