پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کب ہوگا؟ پی سی بی نے اپنا فیصلہ سنا دیا، فرنچائزز کی تجاویز مسترد

19  دسمبر‬‮  2020

لاہور(یواین پی) پی ایس ایل 6کے تاخیر سے انعقادکی تجویز مسترد ہوگئی جب کہ پی سی بی نے فرنچائزز کو باور کرا دیاکہ اگر شیڈول ونڈو میں انعقاد نہ ہوا تو آئندہ سال وقت نکالنا مشکل ہوگا۔کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود فروری، مارچ میں ہی پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 2سے 3 فرنچائزز نے ایونٹ تاخیر سے شروع کرنے کی تجویز دی تھی جس پر بورڈ حکام نے انھیں اپنی مجبوریاں بتا دی ہیں کہ تاخیر ممکن نہیں ہے۔شیڈول ونڈو میں اگر ایونٹ نہیں کرایا تو پھر 2021 میں انعقاد نہیں ہو سکے گا،پورے سال میں اس کے سوا وقت دستیاب نہیں، کھلاڑیوں کی مصروفیات کے ساتھ3 سالہ رائٹس سرکل کی وجہ سے بھی پی ایس ایل کرانا ضروری ہے، بورڈ نے فرنچائزز کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب چھٹے ایڈیشن کے لیے باقاعدہ ورکنگ کا آغاز ہفتے سے ہورہا ہے، پہلے مرحلے میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ترقی اور تنزلی کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں، اگلے10 روز میں ٹیموں میں کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا اعلان ہو گا۔ٹیمیں چھٹے ایڈیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی، ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ 8 جنوری ہے جس کے لیے لاہوراورکراچی کے ساتھ ملتان ممکنہ وینیو ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…