ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

محمد عامر کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پی سی بی کا حیرت انگیز ردعمل آگیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کھیل سے ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کے مزید کرکٹ نہ کھیلنے کی خبریں میڈیا پر ہی سن رہے ہیں اس حوالے سے خود محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ

سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ بولر ویسے بھی اب پی سی بی کے ساتھ کنٹریکٹ میں نہیں اور اس ناطے سے وہ ہم سے بات کرنے کے بھی پابند نہیں رہے، وہ اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہیں۔دریں اثنا اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے حیران کن ہے کیونکہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ ہر بندہ آپ کے حق میں ہو ، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ الگ سوچ رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جائے ، آپ میں کرکٹ باقی ہے اور وقت ہے تو میر ا خیال ہے کہ کسی کی باتوں میں آ کر آ پ کو کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے ، آپ قابل ہیں تو ٹیم میں اپنی کارکردگی سے کم بیک کریں ۔ شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ محمد عامر کا فیصلہ میری سمجھ میں نہیں آیا ، مجھے جب پتا چلا تو میں نے عامر سے بات کی اور اسے مشورہ دیا کہ آپ کا فیصلہ اچھا نہیں آپ نے کافی کرکٹ کھیلی ہے اور اچھے پلیئر کم بیک کرنے کی صلاحیت

رکھتے ہیں ۔شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ کرکٹ بورڈ ہمیشہ ایک باپ کا کردار نبھاتاہے اور ایسا کرنا بھی چاہیے ، ہمارے کلچر میںیہ چیز نہیں ہے ، لیکشن کمیٹی کو اپنا منصوبہ پلیئر کوبتانا چاہیے کہ کس پلیئر کو لے کر چلناہے اور کس کو ریسٹ دینی ہے ، لیکن ہمارے بورڈ میں یہ رواج نہیں ہے ۔

پلیئر سے بات نہیں کی جاتی ، بورڈ کوشش کرتاہے کہ نئے لڑکوں کو چانس دیا جائے ، میں اس حق میں ہو ں کہ نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے اور یہ اچھی بات بھی ہے ، لیکن سینئر کھلاڑیوں کے ہمیشہ کیوں بورڈ اور مینجمنٹ کے ساتھ مسائل رہے ؟ ان مسائل کی وجہ یہ ہے کہ بات چیت کا فقدان ہے ، جب میڈیا کے ذریعے چیزیں پتا چلتی ہیں تو کمیونیکیشن گیپ اور بھی بڑھ جاتاہے ، کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…