ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈکو بڑا دھچکا  پاکستان کیخلاف سیریز سے3 اہم کھلاڑی باہر

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر اور بالر ہامش بینیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹی ـ20 سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ  ،تیزگیندباز لاکی فرگیوسن نے کمر میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اس وقت

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔ٹیسٹ ٹیم میں شامل ٹم ساؤدی، کائل جیمسن اور ڈیرل مشیل اور مستقل کپتان کین ویلیمسن اور ٹرینٹ بولٹ 20 دسمبر کو ہیملٹن اور 22 دسمبر کو نیپئر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔نیوزی لینڈ پاکستان سے 3 ٹی ٹونٹی مقابلوں کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کی شروعات 26 دسمبر سے ہوگی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں کیوں کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی ہاتھ میں فریکچر کی وجہ سے ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ بابر ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…