منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

انجریز سے پریشان قومی ٹیم کا کون ہو گا نیا کپتان ؟ ممکنہ 3 نام سامنے آ گئے

datetime 14  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(یواین پی)بابر اعظم اور شاداب خان کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے سیریز میں گرین شرٹس کو نئے کپتان کے تقرر کی ضرورت پڑ سکتی ہے، گوکہ ٹیم مینجمنٹ کو شاداب کے بروقت فٹ ہونے کی امید ہے، البتہ پلان بی میں محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔

رضوان کے ساتھ عبداللہ شفیق اوپننگ کیلیے فیورٹ ہیں،ضرورت پڑنے پر شاہینز کے ذیشان ملک کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق انجری کی وجہ سے بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے نائب شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں،ہیڈ کوچ مصباح الحق عندیہ دے چکے کہ ان کی فٹنس پر کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا،اگر شاداب بروقت ٹھیک نہ ہو سکے تو پھر گرین شرٹس کو نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا، ذرائع کے مطابق محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ میں سے کسی کو ذمہ داری سونپنے پر غور جاری ہے۔گوکہ مینجمنٹ کوامید ہے کہ شاداب دستیاب ہوں گے لیکن پلان بی کے تحت متبادل کپتان کا بھی سوچا جانے لگا، رضوان فیورٹ نظر آتے ہیں، ان کی زیر قیادت رواں برس خیبرپختونخوا نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل بھی جیتا تھا، اسی طرح عماد نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل 5 کا فاتح بنایا ہے۔حفیظ کی مصباح سے خاصی دوستی ہے لیکن وہ بورڈ کے منظور نظر نہیں ہیں۔

دوسری جانب بابرکی عدم موجودگی میں اب پاکستانی ٹیم کو نئے اوپنر کی تلاش ہوگی، فخر زمان پہلے ہی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔یوں اب کیویز کیخلاف نیا اوپننگ پلیئر میدان میں اترے گا،ذرائع نے بتایا کہ بابر کی انجری سے قبل ہی محمد رضوان سے اننگز کا آغاز کرانے کا پلان بنا لیا گیا تھا،ان کے ساتھی ممکنہ طور پر عبداللہ شفیق ہوں گے، شاہینز میں شامل ذیشان ملک نے سینئر ٹیم کے پریکٹس میچ میں برق رفتار نصف سنچری بنا کراپنی جانب توجہ مبذول کرا لی،گوکہ وہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل تو نہیں ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر انھیں موقع دیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…