پاکستان چھوڑ کر امریکہ شفٹ ہونیوالے قومی کرکٹر سمیع اسلم اپنے ساتھ ناروا سلوک پر پھٹ پڑے، شکایتوں کے انبار لگا دئیے

8  دسمبر‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم نے کہا ہے کہ امریکا منتقلی کی افواہیں گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھیں تاہم اس کے باوجود پی سی بی کی طرف سے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال مارچ سے امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کررہے تھے تاہم اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔24 سالہ نوجوان نے یوٹیوب پر ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے لئے منتخب نہ ہونے پر انہیں بہتر مواقع دیکھتے ہوئے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔سمیع اسلم نے کہا کہ وہ مارچ سے ہی امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم تب وہاں منتقل ہونے کا نہیں سوچھا تھا کیونکہ تب انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب ہونے کی امید تھی۔ انہوںنے کہاکہ جب انہیں نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا تو وہ سخت مایوس ہوگئے کیونکہ ان کی فٹنس اور فارم بھی اچھی تھی۔سمیع اسلم نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو دیگر کرکٹ کھیلنے والی قوموں کے مقابلے میں منتخب کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اب بھی ان کے کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہے گا جب تک کہ وہ

ان کی نمائندگی کے اہل نہ ہوجائیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ ایک مناسب معاہدے کے بعد یہاں آئے ہیں جب تک 3 سال بعد امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہیں ہوجاتے، امریکی کوچ ان کی فارم اور فٹنس پر نظر رکھیں گے، امریکا میں کرکٹ کا میعار بہترین اور سہولیات شاندار ہیں۔خیال رہے کہ سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…