بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اوسط ویرات کوہلی اور لویش راہول سے بہتر ہے،آئی سی سی کا اعتراف

7  دسمبر‬‮  2020

لندن (آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اعتراف کرلیا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کم از کم 1000 رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی اور لوکیش راہول سے بہتر اوسط رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے دنیا کی کرکٹ گورننگ باڈی نے انکشاف کیا کہ بابراعظم کی اوسط 50.93 ہے اور ان کے

بعد ویرات کوہلی (50.05) اور لوکیش راہول (45.81) ہیں۔تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم از کم 1000 رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بہترین اوسط کے مالک کھلاڑی ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں بابراعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف سلو وکٹ پر ناقابل شکست 63 رنز بنا کراپنی ٹیم کراچی کنگز کو پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بنوایا، انھوں نے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 473 رنزبنائے اور 3 مرتبہ مین اف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔بابراعظم نے اس اننگز کے ساتھ رواں برس سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کرنیوالے بلے بازوں کی فہرست میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے، وہ رواں سال اب تک 32 میچز میں 56.45 کی ایوریج اور 136.63 کے سٹرائیک ریٹ سے 1242 رنز بنا چکے ہیں،انہوں نے گزشتہ سال بھی 1607 رنز سکور کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات میں میں ا?ئی پی ایل میچز کھیلنے والے دیگر بلے باز بھی بابراعظم کے قریب تک نہیں پہنچ پائے، دوسرے نمبر پر موجود وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہول کے رنز کی تعداد 993 جب کہ 986 رنز کے ساتھ آسٹریلیوی آل رائونڈر مارکس سٹوئنس تیسرے نمبر پر ہیں، برطانوی بلے باز ایلکس ہیلز (928) رنز کے ساتھ چوتھے، جارح مزاج پاکستانی اوپنر فخرزمان (872) رنز بنا کر 5ویں، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ (865) رنز کے ساتھ چھٹے اور آل رائونڈر شعیب ملک (827) رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…