اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شاہد خان آفریدی کی اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل ، احترام اور محبت سے بھرے جذباتی الفاظ بھی درج

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ شاہد خان آفریدی کی اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی تصویر احترام اور محبت سے بھرے جذباتی

الفاظ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان اور ان کی صاحبزادی مسکرارہے ہیں اور بیٹی نے اپنے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔شاہد آفریدی نیسوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتادیا کہ میری پیاری بیٹی کا یوم پیدائش ہے۔تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی عنایتوں پر شکر گزار ہوں، یہ مجھ پر کرم ہی ہے کہ میری بیٹیاں، میرے اردگرد ہی موجود ہیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے، میری پیاری بیٹی‘۔ اس کے بعد تو اس تصویر پر جنم دن کی مبارکبادوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ایک خاتون صارف نے شاہد آفریدی اور صاحبزادی کی اس پیاری سی تصویر اور خوبصورت کیپشن کو ’سچے مرد کا احترام قرار دیا۔وہیں ایک صارف نے لکھا کہ لالہ! آپ نے اچھا طریقہ اختیار کیا، بیٹی کی بیماری سے متعلق اڑائی گئی بات کو غلط ثابت کرنے کے لیے، اللّٰہ آپ کو کبھی اولاد کا غم نہ دکھائے، آمین۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…