بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ  ٹیم کا اعلان ،سابق کپتان کیلئے بند دروازے کھل گئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی،اعلان کردہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے،

دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد شامل ہونگے ،خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں  ، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہونگے ،قومی کرکٹ ٹیم کا اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (ٹیم منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، وقار یونس (باؤلنگ کوچ) ، یونس خان (بیٹنگ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ابراہیم بادیس (ٹیم میڈیا اینڈ سوشل میڈیا منیجر)،  ملنگ علی (ٹیم مساجر) ، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر) ، طلحہ اعجاز بٹ (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر) اور یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…