بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

محمد عامر نے کہا کہ تم لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہو اور وہیں رہو گے افغان کرکٹر نوین الحق کا دعویٰ،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے افغان کھلاڑی کی محمد عامر سے تلخ کلامی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک مشورہ دوں گا کہ آرام سے گیم کھیلیں اور بدکلامی سے پرہیز کریں، افغانستان کرکٹ ٹیم میں میرے بہت سے دوست ہیں اور

ہمارے تعلقات بھی خوشگوار ہیں، ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کی عزت کرنا کھیل کا بنیادی اصول ہے“۔شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ کے جواب میں نوین الحق نے ٹویٹ کیا کہ”میں ہمیشہ نصیحت لینے اور عزت دینے کے لیے تیار ہوں،کرکٹ ایک جینٹل مین گیم ہے لیکن کوئی آپ کو یہ کہے کہ تم لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہو اور وہیں رہو گے تو وہ نہ صرف میری بلکہ میرے لوگوں کی بھی بات کررہا ہوتا ہے“۔یاد رہے

لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغانی فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈ ایئٹرز کے محمد عامر کے درمیان میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔ میچ کے بعد شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور بوم بوم نے نوین الحق کو آنکھیں دکھاتے ہوئے پوچھا کہ معاملہ کیا تھا۔میچ میں محمد عامر جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے پہلی ہی گیند پر کینڈی ٹسکرز کے نوین الحق کو اٹھا کر چوکا لگادیا جس پر نوین الحق نے محمد عامر کو کچھ کہا، تاہم اوور کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی لیکن ساتھی پلیئرز اور امپائر نے معاملہ ختم کروایا۔نوین الحق جب اگلا اوور کروانے آئے تو عامر نے پہلی ہی گیند پر زور دار چھکا رسید کردیا جبکہ دونوں کے درمیان اس آخری اوور میں بھی تو تو میں میں ہوتی رہی۔میچ ختم ہونے کے بعد یہ لفظی جنگ جاری رہی تاہم جب میچ کے بعد گال گلیڈی ایئٹرز کے کپتان شاہد آفریدی کینڈی ٹسکرز کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے آئے تو انہوں نے نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں پھر کہیں جا کر معاملہ ختم ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…