جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت دو طرفہ سیریز آئی سی سی کے نئے چیئرمین نے اہم بیان جار ی کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے نومنتخب چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو تسلسل کے ساتھ ایک دوسرے سے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں۔گزشتہ ہفتے آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے والے نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی ایونٹس کا

سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں تاہم رکن ممالک کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو بھی آپس میں تسلسل کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں تاہم اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا میری صوابدید نہیں۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کی جلد بحالی کے حوالے سے کہا کہ کچھ چیزیں کرکٹ سے بالاتر ہوتی ہیں لیکن آئی سی سی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوںنے کہاکہ میرے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں لیکن مجھے اس بات کا بھی ادراک ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز نہ ہونے میں سیاسی اور زمینی حقائق کا عمل دخل ہے۔گریگ بارکلے نے کہا کہ آئی سی سی میں ہم یہ کر سکتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ایسے مقام تک لے آئیں جہاں وہ مستقل بنیادوں پر کرکٹ کھیل سکیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ میرا مینڈیٹ نہیں، یہ سب کچھ ہمارے اختیار سے باہر ہے۔آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے لیکن ہم اس کو دیگر اراکین کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔بھارت کو اس کے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔2012ـ13 میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مختصر ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلی گئی تھی تاہم بھارت میں نریندر مودی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتے گئے۔پاکستان کی جانب سے متعدد کوششوں کے باوجود بھارت نے دوطرفہ سیریز کے معاملے پر سردمہری برقرار رکھی اور اب تک 13 برس گزرنے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان کوئی مکمل دوطرفہ سیریز نہیں ہو سکی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…