اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کو فائنل وارننگ دینے والے کیوی وزارت صحت کے حکام مالی مفادات کے آگے ڈھیر،یکایک یو ٹرن لے لیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کو 24 گھنٹے قبل فائنل وارننگ دینے والے نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے حکام کے قدم مالی مفادات کے آگے ڈگمگا گئے، یوٹرن لینے والی کیوی حکومت بھی منظم تنہائی اور قرنطینہ قوانین کی پاسداری پر مہمان ٹیم کی شکرگزار اور 6 کھلاڑیوں

کے مثبت نتائج کے بعد تحقیقات میں تعاون کی بھی معترف ہے ، قومی سکواڈ کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جس میں ایک اور کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم کیوی کرکٹ بورڈ کو پہلے سے کرونا کا شکار 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے جنہوں نے فائنل وارننگ تو جاری کی مگر لاکھوں ڈالرز کا سرمایہ خطرے میں دیکھ کر انہوں نے بھی یکایک یو ٹرن لے لیا کیونکہ دورہ ملتوی یا منسوخ ہونے پر کرکٹ نیوزی لینڈ کو بھاری مالی نقصان ہوسکتا ہے ۔ملک میں وائرس کا پھیلاو روکنے کیلیے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے والے نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مہنگا سودا کیا تاکہ براڈ کاسٹنگ رائٹس کی مد میں ہونیوالے بھاری نقصان سے بچا جا سکے۔ گذشتہ سال بورڈ کا 3.5 ملین ڈالر خسارے کا بجٹ تھا، انٹرنیشنل میچز سے 90 فیصد کمائی کرنیوالے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی میزبانی کیلیے درکار مینیجڈ آئسولیشن کوارنٹائن کی مد میں بھی بھاری رقم ادا کرنی ہے،6 پاکستانی کرکٹرز کے ٹیسٹ تین روز قبل مثبت آچکے جب کہ آج ایک اور کیس مثبت آیا ہے۔ اگر صورتحال خراب ہونے سے 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز منسوخ ہوئی تو براڈ کاسٹنگ رائٹس کی مد میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…