کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل پر جوتے پھینکنے پر عوام سے ناراض ہوگئے ۔وسیم اکرم کا اپنے ویڈیو پیغام میں سمندر کنارے بکھرے جوتے دیکھ کر عوام پر اظہار برہمی کیا۔وسیم اکرم نے شکوہ کیا کہ سمندر پرسیر کے لیے آنیوالے
جوتے یہاں پھینک جاتے ہیں، کیا لوگ گھر سے نیت کرکے آتے ہیں کہ آؤ جوتے پھینکنے چلیں۔انہوں نے ویڈیو میں پیچھے جوتوں کی تصویریں لیتی اہلیہ شنیرا کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھو یہ تم لوگوں کے پھینکے ہوئے جوتوں کی تصویریں لے رہی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے بھی اپنا پیغام دیا اور کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے عوام احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری ماسک پہنیں اور حفاظتی فاصلہ برقرار رکھیں، جب کہا جارہا ہے کہ ایک دو ماہ احتیاط کریں تو دوستوں سے نہ ملیں۔