نیوز ی لینڈ میں کرونا کا شکار 6پاکستانی کرکٹرزکے نام سامنے آگئے کون کون سے کوویڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی؟کیمروں نے ریکارڈ کرلیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں موجود جن کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ایک سابق کپتان سرفراز احمد اور دو ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر، دانش عزیز اورعابد علی شامل ہیں۔

روزنامہ جنگ میں عبدالماجد بھٹی کی شائع خبر کے مطابق دو کھلاڑی ایسے ہیں جن کا پہلے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے دونوں وائرس کی ہسٹری رکھتے ہیں۔6 اراکین کی قرنطینہ میں کم از کم 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ حدردجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے کوویڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے دو واقعات نیوزی لینڈ پہنچنے کے پہلے بارہ گھنٹے کے دوران ہی سامنے آ گئے تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس وقت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جب انھیں ہوٹل میں کھانا پیش کیا گیا اور کھانے کی ٹرے کمرے کے باہر رکھ دی گئی، ٹرے وصول کرتے وقت کئی کھلاڑیوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ دوسرے واقعے کے مطابق کیمروں نے کچھ کھلاڑیوں کو ہوٹل میں اپنے کمروں کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ریکارڈ کرلیا۔

اسی طرح کھلاڑی مسلسل کمروں کے باہر کوریڈور میں ملتے رہے نہ ماسک استعمال کررہے تھے اور نہ سماجی فاصلوں کو اہمیت دی جارہی تھی۔دوسری جانب سی ای او، پی سی بی محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو کی جانیوالی کال بھی سامنے آگئی ہے، جس میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں موجودکرکٹرز کو تنبیہ کر رہے ہیں

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…