ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کیا واقعی موت کی وجہ طبی محرکات ہیں؟ فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میرا ڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس، کراچی (این این آئی)ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری وکیل کے مطابق پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے کہ کیا واقعی موت کی وجہ طبعی محرکات ہیں۔گزشتہ روز ڈیاگو میرا ڈونا کا انتقال ہو گیا تھا

اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق فٹبال اسٹار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ادھر صدارتی محل کے مطابق میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت کو دارالحکومت بیونس آئرس کے صدارتی محل میں تین روز تک رکھا جائیگا، اسپورٹس ہیرو کی میت ہفتے تک صدارتی محل میں رکھی جائیگی۔دریں اثنا عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی فضا سوگوار رہی ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات، کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، اعظم خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان، کلیم خان، کھلاڑیوں اور فٹبال آرگنائزرز نے عظیم فٹبالر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیاگو میراڈونا دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی تھے۔انھوں نے کہا کہ ان کا انتقال فٹبال کا بڑا نقصان ہے، ان کی کھیل کے لیے خدمات کو دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سینئر اور جونیئر لاٹ نے نہ صرف ان کو اپنا آئیڈیل بنایا بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھا، بلاشبہ انہیں فٹ بال کا لیجنڈ آف دی سنچری قرار دیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…