جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 1999ء میں شکست پر نیب نے میرے ساتھ کیا کیا؟ پی سی بی کا سربراہ بنا تو یہ کام نہیں کروں گا، شعیب اختر کی دلچسپ باتیں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر ہونے کے بعد اب خود منوانے کے لیے اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا وہ ذہنی طور پر 2005ء میں ریٹائر ہوچکے تھے، اگر آج کھیل رہے ہوتے تو سپیڈ گنز پر ان کی رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹا ہوتی، وقار یونس

نے میرا رن اپ ٹھیک کروانے میں بہت مدد کی اور وسیم اکرم نے ہر موقع پر مجھے بھرپور سپورٹ کیا، ہمیں آج کے نوجوان کرکٹرز کی سپورٹ کرنا ضروری ہے، ان کی خواہش ہے فرسٹ کلاس کرکٹرز زیادہ سے زیادہ کمائیں ، اگر وہ پی سی بی کے سربراہ بنے تو تنخواہ نہیں لیں گے۔شعیب اختر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 1993ء میں جب وہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائش پذیر تھے تو وہاں کے اردو بولنینے ان کی بہت مدد کی اور انہوں نے مہاجر لڑکوں کی وجہ سے ہی کرکٹ کھیلی۔سیاست میں آنے کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں الیکشن لڑوں تو جیت جاویں گا۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ڈیبیو 1994ء میں ہوجانا چاہیئے تھا تاہم انہیں 1997ء تک انتظار کرنا پڑا، ورلڈ کپ 1999ء￿ فائنل میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد انہیں نیب نے بھی طلب کیا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی تعریف کرنے کے حوالے سے سوال پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے لیے میرے دل میں کوئی نفرت نہیں ہے، پاکستان کو میری ضرورت پڑی تو لائن آف کنٹرول پر ہوں گا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2002ء میں فکسرز کو ہوٹل کے کمرے میں بند کرکے پیٹا، فکسرز کی جانب سے انہیں گاڑیوں، گھر اور پیسوں کے علاوہ کپتانی کی بھیآفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ بائولر کا کہنا تھا محمد آصف جیسا شاندار بائولرکرکٹ کی تاریخ میں کبھی

نہیں آیا ، مجھے انہیں 2006ء میں ایک نہیں دو بلے مارنے چاہیئے تھے،پاکستان میں اس جیسا فاسٹ بائولر کبھی پیدا ہی نہیں ہوا۔ میں نے 2006ء میں ایک بار اسے بیٹ سے مارا تھا۔ “مجھے اس کے ساتھ اس کے ساتھ سلوک کرنے کے ساتھ یہ کام دو بار کرنا چاہئے تھا۔ اس سے پہلے ملک میں کبھی بھی ایسا ہنر پیدا نہیں ہوا تھا۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ سیالکوٹ سٹالینز کے فاسٹ بائولر

2006ء سے الٹی حرکتیں کررہے تھے ، وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ آصف اس وقت بھی میچ فکسنگ میں ملوث تھا لیکن اس کا دھیان کھیل سے زیادہ دوسری چیزوں پر تھا، انہیں آصف کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا نہیں لیکن ان کے طرز عمل پر کافی مایوس تھے۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد آصف سے معافی بھی مانگی لیکن آصف نے اس وقت

کے کپتان شعیب ملک کے پاس جاکر الٹی میٹم دیا کہ یا تو اب ٹیم میں شعیب اختر رہے گا یا میں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2007ء میں کھیل کر وہ ذہنی طور پر تھکا ہوا محسوس کررہے ہیں۔شعیب اختر کے مطابق انہوں نے سابق انگلش آل راؤنڈرآنڈریو فلنٹوف سے کہا تم لڑکیوں کی طرح بائولنگ کرتے ہو، فلنٹوف 2005ء میں جب پاکستان آیا تو گن گن کرگیندیں ماریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…