اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

24سال کا طویل انتظار ختم ہونے کے قریب انگلینڈ کے بعد پی سی بی کی ایک اور اہم ترین ملک کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کی کوششیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو 24 سال طویل عرصے بعد 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے قائل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ساتھ اہم معاملات پر

بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ 2022 میں ہونے والی باہمی سیریز کیلئے کینگروز پاکستان آئیں گے ۔ دورہ فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے ، ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا فی بہتر ہو چکی ہے ، اس لیے آسٹریلین ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا ۔وسیم خان نے کہا کہ ابھی تک دونوں بوڈز میں ممکنہ سیریز کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہواہے لیکن ابتدائی بات چیت میں آسٹریلین حکام کا رویہ مثبت نظر آ یا ہے واضح رہے کہ آسٹریلی ٹیم کو 2022 میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔وسیم خان کے مطابق دونوں بورڈز کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈپارٹمنٹ مسلسل رابطے میں ہیں اور باہمی مقابلوں کو فروری ، مارچ 2022 میں ممکن بنانے کیلئے کام کیاجارہاہے ، اس وقت تک کئی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا رخ کر چکی ہوں گی لہذا کرکٹ آسٹریلیا کو بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جائے گی ۔یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم نے مارک ٹیلر کی قیادت میں آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ، پی سی بی جو بھی کا م کر ہاہے وہ پاکستان کیلئے ہے ، کورونا سے صورتحال بہتر ہوئی تو شائقین کو بھی سٹیڈیم آنے کا موقع ملے گا ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…