منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرا 12 سالہ بیٹا رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کا  شعور رکھتا ہے:محمد حفیظ نے حیران کن بیان جاری کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرا 12 سالہ بیٹا سابق کپتان رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کے بارے میں شعور رکھتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے انہیں اور شعیب ملک کو کئی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے کے

بارے میں سوال پر 40 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرایک کو اظہار رائے کی آزادی ہے اور وہ اس آزادی کے حامی ہیں ، رمیز راجہ نے بطور کرکٹر پاکستان کی جتنی خدمت کی وہ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کرکٹ کے بارے میں شعور کی بات کی جائے تو ان کا 12 سالہ بیٹا قومی ٹیم کے سابق کپتان سے زیادہ بہتر ہے، آپ کو اس بات کرکے ہی اندازہ ہوجائے گا۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل کو کامیاب کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں کیوں کہ انہیں مرچ مصالحے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اپنے کیریئر کے بارے میں وہ خود فیصلہ کریں گے ، اگر انہیں لگا کہ ان کی فارم اور فٹنس اچھی نہیں رہی تو کرکٹ کو خیر آباد کہ دیں گے اور اگر ان سے نوجوان کرکٹر نظر آیا تب بھی کرکٹ چھوڑ دیں گے۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ان کا پلان یہ ہے کہ اگلے سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلیں لیکن اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ خود کو قومی ٹیم کا مفید رکن ثابت کرتے رہیں، اگر وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ملک اور ٹیم کے کام آسکتے ہوئے تو ضرور کھیلیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…