اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق سری لنکن فاسٹ بائولرمیچ فکسر قرار کتنی سزا مل سکتی ہے ؟آئی سی سی نے بتا دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو ( آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق سری لنکن سابق فاسٹ بولر نوان ذوئیسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا ، جینٹل مین گیم کو کرپشن سے داغدار کرنے والے سابق انٹرنیشنل کرکٹر کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں پابندی، جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سری لنکا کے آزاد انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے نوان ذوئیسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔42 سالہ سابق فاسٹ بائولر کو فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر 2018ء میں معطل کرکے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بائولر کو ٹریبونل بنانے سے قبل اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل حق دیا گیا جس کے بعد آزاد ٹریبونل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تمام الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔رپورٹ سامنے کے بعد نوان ذوئیسا کے تمام کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی اور آئی سی سی معطلی بھی برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے 1997ء  سے 2007ء  تک 10 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 30 ٹیسٹ میں 64 اور 95 ون ڈے میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…