جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

”اگرتمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتادینا” ” شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکے معاملات کیسے شادی تک پہنچے؟ بھارتی ٹینس سٹار نے اندر کی بات بتادی، اہم انکشافات

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے اسٹار آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک نے اْنہیں ایسے انداز میں شادی کیلئے پروپوز کیا تھا کہ وہ انہیں منع ہی نہیں کرسکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل رائونڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے سرحد پار کرکٹر سے شادی کیوں کی؟ اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب ملک نے اْنہیں جس طرح سے شادی کیلئے پرپوز کیا تھا وہ بے حد شاندار تھا، جس کے بعد وہ شعیب کو انکار نہیں کرسکیں۔ثانیہ مرزا نے زینب عباس سے بات چیت میں بتایا کہ کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شعیب ملک نے مجھے سیدھے کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرناچاہتے ہیں۔ شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں،اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتادینا۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں کافی سچائی نظر آئی،مجھے لگا کہ اْس میں کوئی دکھاوا نہیں تھا، وہ اْن کے سچے جذبات تھے جسے شعیب نے محسوس کیا اور مجھ سے اظہار کردیا۔ثانیہ نے کہا کہ اْنہیں شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کیونکہ

وہ دکھاوا نہیں کرتے۔ انہوں نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا جو کہ اْن کا اسٹائل نہیں ہے۔ شعیب ملک بہت سادے ہیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جب سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تب دونوں ممالک میں اْن کے مداح نے اْنہیں جم کر ٹرول کیا تھا۔

پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے وہ اکثر لوگوں کے نشانے پر آجاتی ہیں تاہم ان سب کے باوجود ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں۔ثانیہ مرزا نے مزید بتایا کہ اْنہیں شعیب ملک کی کس عادت سے سب سے زیادہ نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم

دونوں کے رویے میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے، تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دماغ میں ہے اور دل میں ہے، وہ نہیں بولتے۔ مجھے اْن کی اسی بات سے نفرت ہے۔

میں بہت غصہ ہوجاتی ہوں اور دل کرتا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کردیتے۔ثانیہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد غصہ ہوجاتی ہیں جبکہ شعیب ہمیشہ آرام سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے وقت میں اْن سے کہتی ہوں کہ

تم کچھ بولو تو سہی اور وہ اپنے فون میں لگ جاتا ہے، میں بولتی رہتی ہوں تاہم شعیب پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ثانیہ نے بتایا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھ میں صبر نام کی چیز نہیں ہے، میں بہت جلد پریشان ہوجاتی ہوں اور مجھ میں انتظار اور صبر بالکل بھی نہیں ہے اور میری یہی عادت شعیب کو بالکل پسند نہیں ہے۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام انہوں نے’اذہان مرزا ملک’ رکھا ہے۔ اذہان کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…