پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی  سی ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی 

16  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن  ) انگلینڈ کے اگلے سال جنوری میں دورہ پاکستان کے امکانات ختم ہونے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی سی ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ انگلینڈ کی

مکمل ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرکے 2 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے گی، اسی دوران انگلینڈ کی 20 سے زائد اہم کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہوگی ، ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ اس ماہ اپنی میٹنگ میں اہم فیصلے کرے گا ، پی سی بی چاہتا ہے کہ انگلینڈ کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی کوشش ہے کہ اگلے سال اکتوبر میں آسٹریلیا کی اے ٹیم بھی پاکستان آئے جب کہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سینٹرز کا انتخاب کرلیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے باعث بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی کوشش کر رہا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کے لیے جوہانسبرگ سے کراچی تک چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کرلیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…