کراچی ( آن لائن ) کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔ بابراعظم نے پی ایس ایل 5 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کے خلاف 65 رنز کی باری کھیلی، یہ پی ایس ایل میں ان کی 13 ویں نصف سنچری تھی
جس کے ساتھ ہی انہوں نے لیگ میں پشاور زلمی کے کامران اکمل کا زیادہ نصف سنچریوں(12) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔بابراعظم اب تک پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں 46 میچز کھیل کر 36.32 کی اوسط سے 1453 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 13 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے یہ رنز 117.55 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں لیوک رونکی 10 ففٹیز کے ساتھ تیسرے، احمد شہزاد اور شین واٹسن 9،9 نصف سنچریاں سکور کرکے بالترتیب چوتھے اور 5 ویں جب کہ عمر اکمل ،فخر زمان اور شعیب ملک 7،7 نصف سنچریوں کے ساتھ بالترتیب چھٹے، 7ویں اور 8ویں نمبر پر موجود ہیں، کیمرون ڈیلپورٹ اورمحمد حفیظ 6،6 ففٹیز کے ساتھ 9ویں اور 10 نمبر پر براجمان ہیں۔