ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل سیزن 6ہوگا یا نہیں؟ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پی سی بی کو پاکستان سپرلیگ کے پلے آف مرحلے کے آغاز سے قبل ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی سے زیادہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی فکر لاحق ہونے لگی ۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو

پاکستان میں سکیورٹی دینا اب ہمارے لیے مسئلہ نہیں رہا، ہمیں اس وقت سکیورٹی خدشات سے زیادہ کرونا وائرس کے پھیلائو کا خطرہ ہے اور کرکٹ بورڈ اب کھلاڑیوں کی صحت محفوظ بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کی اختتامی تقریب دھوھ دھام سے منعقد نہیں کی جائے گی اور پلے آف میچز بھی شائقین کے بغیر ہورے ہیں۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں بلکہ 6 فرنچائزز کے ساتھ معاملات ایک پیج پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ 2022 میں پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کروائے جاسکیں گے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی 2015 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے اور اب ہمارے لیے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی سے زیادہ انہیں کرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے، دنیا کا ہم پر اعتماد بحال ہوا ہے اور غیر ملکی کھلاڑی اب پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیار ہیں ۔ اگلے سال پی ایس ایل ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ صورتحال کو مانٹیر کررہا ہے اور اگر دنیا بھر میں کرونا وائرس قابو میں آگیا تو اگلے سال شائقین کی موجودگی میں پی ایس ایل کروائی جاسکے گی ۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کروانا بھی انتہائی اہم تھا ۔#/s#



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…