ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی، عثمان قادر کی شاندار کارکردگی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو8وکٹوں سے شکست دیکرٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،زمبابوے کی جانب سے برینڈن

ٹیلر اور چاموچیبھابھا نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اورحارث روف نے باولنگ کا آغاز کیا۔زمبابوے کی پہلی وکٹ26رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر برینڈن ٹیلر صرف08رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،ون ڈاون پوزیشن پر کریگ ایرون بیٹنگ کیلئے آئے،زمبابوے کی دوسری وکٹ 33رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب کریگ ایرون صرف04رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،اس موقع پرویسلے مدھیویرے بیٹنگ کیلئے آئے،55رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گر گئی جب کپتان چاموچیبھابھا31رنز بناکر آوٹ ہو گئے،اس کے بعد ریان بوری بیٹنگ کیلئے آئے،دو رنز کے اضافے کے بعد 57رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی چوتھی وکٹ گر گئی جب ریان بوری صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد ملٹن شمبا بیٹنگ کیلئے آئے،74رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی پانچویں وکٹ گر گئی جب ملٹن شمبا11رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اس کے بعد ایلٹن چیگمبورا بیٹنگ کیلئے آئے،مجموعی سکور میں ایک رنز کے اضافے کے بعد زمبابوے کی چھٹی وکٹ گر گئی جب ویسلے مدھیویرے09رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اس موقع پر ڈونلڈ تریپانو بیٹنگ کیلئے آئے،87رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی ساتویں وکٹ گر گئی جب ایلٹن چیگمبورا صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد ولنگٹن ماسکادزابیٹنگ کیلئے آئے،120رنز کے

مجموعی سکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب ولنگٹن ماسکادزا11رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اس موقع پر فراز اکرم بیٹنگ کیلئے آئے،مجموعی سکور میں دو رنز کے اضافے کے بعد زمبابوے کی نویں وکٹ گر گئی جب ڈونلڈ تریپانو28رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،اس موقع پر آخری کھلاڑی بلیسنگ موزارا بانی بیٹنگ کیلئے آئے،زمبابوے نے مقررہ20اوورز میں 9وکٹ پر129

رنز بنائے،بلیسنگ موزارابانی 05رنز اور فراز اکرم دورنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔زمبابوے نے اپنے50رنز7.3اوورز میں جبکہ 100رنز 16.3اوورزمیں مکمل کیئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے چار اوورز میں 13رنز کے عوض4وکٹ،عماد وسیم نے چار اوورز میں 27رنز کے عوض دو اورمحمد حسنین و حارث روف نے چار،چار اوورز میں بالترتیب22اور38رنز

کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ موسیٰ خان چار اوورز میں 23رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ حدف15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق نے بیٹنگ جبکہ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی اورڈونلڈ تریپانو نے باولنگ

کا آغاز کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ39رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر فخر زمان 21رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،ون ڈاون پوزیشن پر حیدر علی بیٹنگ کیلئے آئے،پاکستان کی دوسری وکٹ79رنزکے مجموعی سکور پر گر گئی جب حیدر علی 27رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اس موقع پر خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے،پاکستان نے15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنا کر

میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔عبد اللہ شفیق نے 33گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر41رنز اور خوشدل شاہ نے 15گیندوں پر3چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر36رنز بنائے۔پاکستان نے اپنے 50رنز8.3اوورز میں جبکہ 100رنز13.2اوورز میں مکمل کیئے۔ زمبابوے کی جانب سے ولنگٹن ماسکادزا اور ملٹن شمبا نے دو،دو اوورز میں

بالترتیب19اور28رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ریان بوری تین اوورز میں 27رنز،فراز اکرم2.2اوورز میں 12رنز، بلیسنگ موزارابانی، ویسلے مدھیویرے اورڈونلڈ تریپانودو، دو اوورز میں بالترتیب13،14اور 17رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔پاکستان کے نوجوان باولر عثمان قادر کو 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر’مین آف دی میچ‘جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طور پر8وکٹ حاصل کرنے پر ’مین آف دی سیریز‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…